پاکستان کے حالیہ اقصادی پالسی کو بہتر بناتے ہوئے معاش اقتصادی ترقی کی پالسی کو یقینی بنانا اور کمیشن میں تمام صوبوں کے مسائل کو ڈسکس کرتے ہوئے صوبوں کی شرکت اور مشاورت کو ممکن یہ کمیشن بنا رہی ہے۔

دستور پاکستان کی 1973 کی آئین پاکستان رو سے 18ویں ترمیم نے آرٹیکل 156 کو بہتر کر کے آپ گریڈ کیا ہے اور واضع کیا ہے بہتر بنایا ہے ، جو پاکستان کی قومی اقتصادی کمیشن سے متعلق ہے۔ پاکستان کی قومی اقتصادی کمیشن نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکمومتوں کی اقتصادی پالیسیوں کو بہتر کیا ہے کا ذمہ دار ہے۔

پاکستان کی قومی اقتصادی کمیشن کی حالیہ اقدامات:- ریاست پاکستان کے اقصادی پالسی کو بہتر بناتے ہوئے معاش کو ترقی دیا جا سکے اور یہ کمیشن مُثبت اقدامات کرکے پالسی بہتر بنا رہے ہیں، ملاحظہ فرمائیے۔

قومی اقتصادی کمیشن:- پاکستان میں اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل اور نگرانی میں بہت اہم کردار ادا کرہا ہے۔ کمیشن کے اقدامات درج ذیل ہیں:۔

  1. ملک میں بہتر معاشی منصوبہ بندی: قومی اقتصادی کمیشن وفاقی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی کے منصوبے بناتا ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔
  2. تمام صوبوں میں وسائل کی تقسیم: یہ کمیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے پالیسیز تیار کرتا ہے، حکمت عملی بناتا ہے۔ تاکہ ریاست پاکستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کو مُمکینہ حد تک یقینی بنایا جا سکے۔
  3. اقتصادی اہداف کا تعین: کمیشن اقتصادی اہداف کا تعین کرتا ہے، جن میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور غربت کو کم کرنا شامل ہوتا ہے۔
  4. فیڈرل میں بجٹ کے لیے آپس میں مشاورت: وفاقی حکومت کے، فیڈرل گونمنٹ کے سالانہ بجٹ کی تیاری میں یہ کمیشن، کمیشن کے تمام ممبران کو حالیہ بجٹ پر مشاورت کرنے کی آپرچونیٹی فراہم کرتا ہے، تاکہ معیشت کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع رپورٹ بجٹ کے نتیجے میں تیار کیا جا سکے، بہتر بجٹ بنایا جا سکے۔
  5. اقتصادی پالیسیاں اور اصلاحات: قومی اقتصادی کمیشن ملکی اور بین الاقوامی اقتصادی حالات کے مطابق نئی پالیسیاں اور حالات کے لحاظ سے نیو اصلاحات تجویز کرتا ہے، تاکہ معیشت میں استحکام اور ترقی آسکے۔
  6. ترقیاتی منصوبوں کی منظوری: بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبہ بندی کئیے جاتے ہیں، جیسے کہ سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کی تیاری، ڈیموں کی مرمت اور دیکھ بھال اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری یہ کمیشن دیتا ہے۔

قومی اقتصادی کمیشن کی یہ اقدامات ریاست کی مجموعی معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تمام اکائیوں کی تعاون سے۔

پاکستان کی قومی اقتصادی کمیشن کی حالیہ پالیسی کیا ہے؟

قومی اقتصادی کمیشن: کی حالیہ پالیسیز میں پاکستان کی معاشی چیلنجز جیسے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے اور ملک میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، کمیشن ملک میں معاشی اور اقتصادی ترقی سے نمٹنے پر توجہ دے رہی ہے۔ 2024-25 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت، پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد جدید انفراسٹرکچر قائم کرنا ہے اور معاشی منصوبوں میں نجی شعبے کی شرکت کو یقینی طور پر بڑھانا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، حکومت نے نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کا آغاز کیا ہوا ہے یہ کمیش اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔ کمیشن کی اس یونٹ کا مقصد شفافیت میں اضافہ کرنا، احتسای عمل کو بہتر بنانا ہے۔ اور یہ یقینی بنانا ہے کہ ملکی معاشی اہداف مؤثر طریقے سے پورے ملک میں ہوں۔ مزید برآں، مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے اور ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ڈیجیٹل جدت اور مالیاتی اصلاحات پر زور دیا جا رہا ہے​۔

According to Pakistan Today and DAWN news: (NETU) National Economic Transformation Unit. and (PSDP) Public Sector Development Program. (NEC) National Economic Commission.

یہ اقدامات پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے، حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کی کمپنیوں میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشش کئے جا رہے ہیں۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *