ایک اچھے آئین دستور میں مندرجہ ذیل خصوصیات کا پایا جانا ضروری ہے؟

دستو آئین کی خصوصیات:- نمبر 1- واضح اور متعین الفاظ ہوں۔ نمبر- 2 ملکی حالات کے مطابق نمبر 3- بنیادی حقوق۔ نمبر 4- اقتدار اعلی کا تعین ہو۔ نمبر 5- مذہبی عقائد کا تحفظ۔ نمبر 6- آزاد عدلیہ۔ نمبر 7- عوام کی تائید ۔ نمبر 8- ملکی تعمیر و ترقی۔ نمبر 9- احتساب و توازن۔

ایک اچھے دستور آئین کی خصوصیات؟

ایک اچھے دستور (آئین) کی چند اہم خصوصیات درج ذیل حاضر خدمت ہیں جو کسی بھی ملک کے سیاسی، سماجی اور قانونی نظام کو مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہیں:۔

N0. 1. (Comprehensiveness) ( Characteristics of a Good Constitution) جامعیت اور اختصار کا ذکر کے فائدے؟

دستور کو جامع اور عام ہونا چاہیے:- ایک اچھا دستور تمام بنیادی اصولوں، شہری حقوق، حکومتی ڈھانچے، اختیارات کی تقسیم، اور عدالتی نظام کی وضاحت کرتا ہے۔

نمبر 1-اے۔ اختصار کے ساتھ دستور سازی۔

اختصار کے فائدے :- دستور میں صرف ضروری باتوں کا ذکر ہونا چاہیے۔ کیوں کہ ایک مفصل دستور بہت سارے دستوری تناز عات کو جنم دیتا ہے۔ دینا کا کوئی بھی اچھا دستور باریک باریک تفصیلات کو اپنے اندر سمونے کی سعی نہیں رکھتا ہے۔

No. 2. (Balance of Rigidity and Flexibility) لچک اور سختی کا توازن

دستور نہ اتنا سخت ہونا چاہیے کہ وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی ممکن نہ ہو، اور نہ اتنا لچکدار کہ حکمران اسے اپنی مرضی سے بدل سکیں۔ ایک اچھے دستور میں ترمیم کا واضح، شفاف اور مناسب طریقہ کار موجود ہونا چاہیے۔

No. 3. (Guarantee of Fundamental Rights) شہری حقوق کی ضمانت

ایک اچھا دستور شہریوں کے بنیادی حقوق مثلاً آزادیِ رائے، مذہب، تعلیم، اجتماع، اور برابری کی ضمانت دیتا ہے۔

No. 4. (Separation of Powers) اختیارات کی تقسیم

(Executive) انتظامیہ- (Judiciary) عدلیہ- (Legislature) مقننہ

ایک مؤثر دستور میں مقننہ ، عدلیہ، اور انتظامیہ کے درمیان اختیارات کی واضح تقسیم ہوتی ہے تاکہ طاقت کا غلط استعمال نہ ہو۔

No. 5.(Rule of Law) قانون کی حکمرانی

دستور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر شخص، خواہ وہ عام شہری ہو یا حکمران، قانون کے تابع ہو۔

No. 6. (Support for Democracy) جمہوریت کی حمایت

ایک اچھا دستور عوامی حاکمیت کو تسلیم کرتا ہے اور آزاد و شفاف انتخابات کے ذریعے حکومت کے قیام کی ضمانت دیتا ہے۔

No. 7. (Protection of Minorities) اقلیتوں کے حقوق

ایک متوازن دستور اقلیتوں کے مذہبی حقوق اور ان کی شناخت کا تحفظ کرتا ہے تاکہ معاشرتی ہم آہنگی معاشرے میں برقرار رہے۔

No. 8. (Judicial Independence) عدالتی آزادی

آزاد عدلیہ کا تصور ایک اچھے دستور کا اہم جزو ہے، تاکہ عدل و انصاف بغیر کسی دباؤ کے فراہم ہو۔

No. 9. (Representation of People) عوامی نمائندگی

دستور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوام کو حکومت سازی میں حصہ لینے کا پورا پورا حق حاصل ہو۔

No. 10. (National Unity and Stability) قومی یکجہتی اور استحکام

ایک اچھا دستور تمام قومیتوں، زبانوں اور ثقافتوں ملکی حالات کے مطابق سیاسی سماجی اور معاشی حالات کے مطابق ہونا چاہیے۔ عوام کو یکساں اہمیت دے کر ملکی اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔

نمبر 11- احتساب اور توازُن:۔

ملکی اداروں کے درمیان احتساب و توازُن:- ایک اچھے دستور میں حکومت کے مختلف شعبوں و اداروں کے مابین احتساب اور توازن کا خاص انتظامی اور قانون پر عملداری کا خیال رکھا جاتا ہے۔

نمبر 12- ملک کی تعمیر و ترقی تحریری آئین میں۔

ریاست اور عوام کی تعمیر و ترقی:- ایک اچھا تحریری دستور آئین عوام کو ملکی تعمیر و ترقی میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے۔تاکی عوام اور ملک دونوں ترقی کرتے رہیں۔

نمبر 13- واضح اور متعین تحریری دستور؟

واضح اور متعین دستور کی خصوصیات:- دستور کے الفاظ صاف اور واضح اور متعین ہونے چاہئیں۔ تاکہ آئین کی تعبیر و تشریح کی زیادہ ضرورت نہ پڑے۔

آئین دستور کی بنیادی خصوصیات اور اہمیت؟

دستور سازی میں اگر عوام کی تائید شامل حال ہو تو کوئی آپ کے ملکی آئین دستور کو فیلڈمارشل جرنل ایوب خان کی طرح ختم نہیں کرسکا اور اور نہ ہی اپنی مرضی کا آئین 1962 کی طرح عوام پر مسلط کرسکتا۔ 1962ء کی آئین کو 1969 میں ختم کردیا گیا۔ اس کے برعکس امریکہ کا آئین دستور 1789ء سے لیکر آج تک 27 ترمیم کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

پاکستان کے دستور اور امریکہ کے آئین کی روشنی میں امریکی آئین، دستور کی خصوصیات کی مثالیں بھی قارین کو دی جا سکتی ہے۔ امریکی آئن کی خصوصیات ہمارے دوسرے کالم میں ریڈ کرسکتے ہیں۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *