آج کل ہم حقوق کے اوپر بات کر رہے ہیں آج ہم بات کرینگے آجر اور مزدور کے حقوق پر،اسی طرح مزدور اور آجر کے حقوق ہیں_مزدور کی جائز ضروریات سے آجر کو غافل نہیں ہونا چاہئے_یہ نہیں کہ خود تو وسیع و عریض کوٹھیوں میں رہے اور مزدور کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہ دے_یہی نہیں، آجر کو اس کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور تعلیم کا انتظام بھی کرنا چاہیے_اجرت اتنی دی جائے کہ وہ با آسانی سے اپنی گزر بسر کر سکے_سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اعطوا الاجیر اجرہ، قبل ایجف عرقہ) ترجمہ: مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ھونے سے پہلے ادا کردو_”۔۔۔ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 2443)۔۔۔۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:”قیامت کے دن میں تین آدمی سے جھگڑوں گا، ایک تو اس شخص سے جس نے میرے نام پر عہد کیا، پھر اس کو توڑ ڈالا دوسرا اس شخص سے جس نے آزاد انسان کو فروخت کیا، تیسرا اس شخص سے جس نے کسی مزدور کو مزدوری پر لگایا اور اس سے پورا پورا کام لیا اور اسے اجرت پوری نہ دی_”(صحیح بخاری حدیث نمبر 2270)۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ہر طرح کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *