لنکڈ اِن اور ریموٹلی اور انڈیڈ پروفائل کو بہتر بنانے کے 7 آسان طریقے حاضر خدمت ہے۔

LinkedIn، Remotely اور Indeed

روزگار اور ملازمت حاصل کرنے کا شاندار اُصول؟

نمبر 1- اچھی تصویر لگائیں: ایک پروفیشنل اور مسکراتی ہوئی تصویر اپ لوڈ کریں جو آپ کو خوشگوار دکھائے دیں۔

نمبر 2- دلچسپ ہیڈلائن لکھیں: اپنی پروفائل ہیڈ لائن میں اپنا کام اور مہارتیں مختصر اور دلچسپ انداز میں بیان کریں، جیسے
“Creative Graphic Designer”۔

نمبر 3- تفصیلات مکمل کریں: اپنی تعلیمی اور پروفیشنل معلومات کو مکمل اور درست طریقے سے شامل کریں۔ جتنی زیادہ تفصیلات، اتنی زیادہ مواقع۔

نمبر 4- نیا ریزومی اور سی وی بنائیں: ریزومے میں اپنے تازہ ترین تجربات اور مہارتیں شامل کریں۔ ایسے الفاظ استعمال کریں جو آپ کی قابلیت کو نمایاں کریں، جیسے
“Managed a team of 10”

نمبر 5- مہارتیں دکھائیں: اپنی پروفائل میں وہ مہارتیں شامل کریں جو آپ کو بہترین بناتی ہیں۔ دوستوں اور ساتھیوں سے ۔درخواست کریں کہ وہ آپ کی مہارتوں کو انڈورس کریں۔

نمبر 6- نیٹ ورک بڑھائیں: پروفیشنل لوگوں سے جُڑیں۔ اپن سماجی تعلوقات کو برھانے کی کوشش کریں۔مختلف قسم کے ٹیکنیکی گروپس میں شامل ہوں، مباحثوں میں حصہ لیں اور متعلقہ پروفیشنلز سے کنیکٹ ہوں۔

نمبر 7- اپنے آپ کو بروقت اپڈیٹ رکھیں: اپنی پروفائل کو ہمیشہ تازہ رکھیں۔ نئی اسکلز سیکھیں اور پروفائل میں شامل کریں۔

ریزیومے بہتر کرنے کے نکات

صاف اور واضح فارمیٹ: ریزومے کو آسان اور صاف فارمیٹ میں رکھیں تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو۔

کامیابیاں ہائی لائٹ کریں: اپنی بڑی کامیابیوں اور پروجیکٹس کو نمایاں کریں، جیسے
“Completed a project within deadline and under budget”

کلیدی مہارتیں شامل کریں: وہ سکلز جو آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں، ان پر زور دیں۔

ان تمام اقدامات کو اپنانے سے آپ کی پروفائلز زیادہ پروفیشنل اور جاب ہنٹنگ کے لیے موثر ہو جائیں گی۔


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *