اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات گرامی کے بارے میں بیان فرمایا ہے کہ دنیا اور آخرت میں حمد مطلق کا مستحق صرف وہی ہے کیونکہ دنیا اور آخرت میں حقیقی منعم اور فضل وکرم سے نوازنے والا بھی ہےاور حاکم مطلق بھی وہی ہے جیسا کہ اس نے فرمایا (سورة القصص70:28) ترجمہ “اور وہی اللہ ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے اور اسی کے لیے فرما روائی ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ـ”اور یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ترجمہ “تمام تعریفیں اس اللہ ہی کے لیے ہیں جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ـ”سب مخلوقات اس کے مملوک اور غلام ہیں اور ان میں صرف اسی کا غلبہ و تصرف کار فرما ہے جیسا کہ فرمایا: سورة الليل(13:92)”اور یقیناً آخرت اور دنیا (دونوں ہی ہماری ہمارے ہیں)ـ” اور یہاں فرمایا: اور آخرت میں بھی اس کی تعریف ہے ـ”یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معبود بھی وہی ہے اور محمود بھی –
Categories: Uncategorized
0 Comments